اسرائیل سے جدید ٹیلی میڈیسن سسٹم لگانے کیلئے تعاون کی درخواست
مقبوضہ بیت المقدس (نیوزڈیسک) کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بحرین ،کویت اور عرب امارات نے اسرائیلی شعبہ صحت سے مدد مانگ لی ہے، اور جدید ٹیلی میڈیسن سسٹم لگانے کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے، بحرین اور عرب امارات کے اعلیٰ عہدیدار شیبا میڈیکل سینٹر سے مکمل رابطے میں ہیں اور عالمگیر وبا سے نمٹنے کیلئے مسلسل مشاورت کررہے ہیں ،اس بات کا انکشاف اسپتال کے غیرملکی ڈویژن کے سربراہ نے مقامی اخبار سے بات چیت میں کیا،مارچ کے آخر میں عرب امارات کے اعلیٰ عہدیداروں نے رامت جین اسپتال کا دورہ کیا تھا تاکہ کورونا وائرس سے متعلق انتظامات کا خود جائزہ لیا جاسکے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- بحرین ،کویت او ر امارات کے اسرائیل سے رابطے
بحرین ،کویت او ر امارات کے اسرائیل سے رابطے
-
Ilyas - مئی 14, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 28
- 0 minute read


































