
رباط: مراکش میں فرانسیسی قونصل خانے نے درجنوں اسکالرز اور علماء کو ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔مراکش نے 144 اماموں اور دانشوروں کو نو ممالک میں بھیجا تھا تاکہ ماہ رمضان میں بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کی تقریبات میں شرکت کرسکیں۔ فاؤنڈیشن فار مراکش کے مطابق تبلیغ کیلئے علما کو فرانس بھی بھیجا جاتا ہے تاہم اس بار مراکش میں فرانسیسی سفارتخانے نے بیشتر اماموں اور علما کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔ ویزا سے انکار کرنے والوں نے مراکش کی وزارت اوقاف و اسلامی امور اور وزارت خارجہ دونوں سے جلد از جلد مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ آئمہ اپنے مذہبی فرائض کی انجام دہی جاری رکھ سکیں۔ گزشتہ سال کےآخر میں فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے نام نہاد ویزہ بحران کے خاتمے کا اعلان کیا تھا ۔پیرس نے گزشتہ دو سالوں کے دوران مراکشی شہریوں کے لیے اجازت ناموں کی تعداد میں کمی کردی ہے۔


































