
لندن : ایمنسٹی انٹرنیشل نے نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سے گزرنے کی اجازت دینے پر فرانس پر دہرے معیار کا الزام لگا دیا. ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشل کا کہنا تھا کہ ایک جانب تو فرانسیسی صدر عمانویل میکرون اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی بات کر رہے تھے جب کہ دوسری جانب انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کو فرانس کی فضائی حدود پر سے پرواز کی اجازت بھی دے دی۔
ایمنسٹی انٹرنیشل کا کہنا تھا کہ جب فرانس نے ایک ایسے اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی فضاؤں تک رسائی دی جو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے تو کیا فرانس بھی مجرموں کے سزا سے فرار میں حصے دار نہیں؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانس کا نام لیے بغیر سوال کیا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کی بے عملی کے سبب آپ کی ساکھ کیا رہ جاتی ہے؟.

































