
لاہور: شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رُک سکا لاہور سے آئی ایس او کے اسکاوٹ وجاہت کو جبری لاپتہ کردیاگیا اہلخانہ کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار آئے اور انہیں شناخت کرکے ساتھ لے گئے۔ اہلخانہ کے مطابق وجاہت کو لاپتہ ہوئے دو دن گزر چکے ہیں، لیکن تاحال انکے بارے میں کسی ادارے نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لاہور کے رہائشی اور آئی ایس او کے ذیلی شعبے امامیہ اسکاؤٹنگ سے تعلق رکھنے والے کارکن وجاہت علی کو گھر سے اٹھایا گیا۔


































