Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

ملکی سالمیت و دفاع کیلئے قوم کو اکائی بن کر باہر نکلنا ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت و دفاع کیلئے شیعہ سنی اور دیگر مذاہب کے برادران کو اکائی بن کر باہر نکلنا ہوگا۔ وطن کا ہر خوددار شہری وقت کے شیطان امریکا سے اپنی نفرت کا اظہار احتجاج کی شکل میں کرتے ہوئے دنیا بھر میں یہ پیغام پہنچائے کہ پاکستان میں امریکہ کاجو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کہا کہ وطن عزیز کے ہر شہر میں امریکی مداخلت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہر باشعور،باضمیر،خوددار،غیرتمند اور محب وطن کا اخلاقی فریضہ ہے۔ آج رات احتجاج میں شرکت کرکے وقت کے دجال امریکا پر یہ واضح کرنا ہوگا کہ پاکستانی قوم امپورٹڈ حکومت نامنظور اور امریکی مداخلت کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔انہوں نے محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور انسانیت کی خدمت کے لیے ان کے کردار کو مشعل راہ قرار دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular