Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

وزیرِ خزانہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے 18 ہزار 771 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے لیے 18 ہزار 771 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا۔ دفاعی بجٹ 3,000 ارب روپے مقرر۔ محصولات (ریونیو) کا ہدف 15,267 ارب روپے۔ جی ڈی پی (GDP) کی شرحِ نمو کا ہدف 4 فیصد برقرار۔ تنخواہ اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری۔ مہنگائی (افراطِ زر) کی اوسط شرح 8.2 فیصد رہنے کا تخمینہ۔
بجٹ تقریر کے آغاز میں وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ حکومت کا تیسرا بجٹ ہے جو وہ معزز ایوان کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ ایک ایسے وقت میں پیش کیا جا رہا ہے جب پاکستان عالمی سطح پر ایک ایسے ملک کے طور پر ابھر رہا ہے جس کی آواز سنی جاتی ہے اور جس کی دوستی کی خواہش کی جاتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایمان اور بھائی چارے کا رشتہ پہلے سے موجود ہے تاہم اس معاہدے نے تعلقات کو ایک نئی اور مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق یہ پاکستان کے لیے اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بھاری اور مقدس ذمہ داری بھی ہے جس کی ادائیگی کے لیے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular