
کراچی: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت رانا تنویر حسین نے یکساں نصاب میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب پر سندھ کو اعتراض ہے اور حکومت اس معاملے پر سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔ اگر نصاب میں بہتری کی گنجائش ہے تو اسے بہتر ضرور کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ محکمہ کے تحت آنے والے تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور جہاں خامیاں اور کمی ہوگی انھیں فوری دور کیا جائے گا۔


































