Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

اسلامی جہاد کے ردعمل کا خوف، اسرائیل نے غزہ کے قریبی علاقوں کو فلسطینیوں کیلئے بند کردیا

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کے قریب واقع علاقوں کو عام فلسطینی شہریوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ جہاد اسلام کے 2 سینئر ارکان کی گرفتاری کے بعد جوابی کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظر علاقے کو بند کیا گیا ہے۔ گرفتاریوں سے متعلق فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں سے ایک باسم السعدی بھی ہیں جو مغربی کنارے میں اسلامک جہاد کے شعبہ سیاست کے سینئر رہنما ہیں۔ دوسرے شخص کی شناخت سے متعلق بتایا کہ وہ باسم السعدی کا داماد ہے جو گروپ کے لیے جنین میں فنڈز جمع کرتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے براہ راست خطرات کی وجہ سے غزہ کے قریب کے علاقوں میں شہریوں کو جانے سے روکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں داخل ہونے اور اس سے باہر جانے والے لوگوں کے لیے اپنا واحد سرحدی بارڈر بھی بند کر دیا ہے جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یائر لاپڈ سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular