Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

روسی قبضہ کا خوف، یوکرین کے کئی سرحدی علاقے خالی کرنے کا حکم

کیف: روسی قبضے کے پیش نظر یوکرین نے شمال مشرق میں کئی سرحدی علاقے خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ یوکرین نے کوپیانسک کے فرنٹ لائن شہر اور ملحقہ شمال مشرقی علاقوں سے شہریوں کو لازمی طور پر نکالنے کا حکم دیا ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ روس اہم شہر اور ریل مرکز پر دوبارہ قبضہ کر لے گا۔ خار کیو کی فوجی انتظامیہ نے کوپیانسک سے بچوں والے خاندانوں اور محدود نقل و حرکت والے رہائشیوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ روسی فوجیوں کی طرف سے علاقے پر مسلسل گولہ باری کی وجہ سے غیر مستحکم سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ادھر روسی فوجیوں نے اور ویگنر گروپ نے یوکرین کے محصور شہر باخموت تک رسائی کے آخری راستوں کو بھی بند کردیا ہے۔ باخموت پر قبضے کیلئے یوکرینی اور روسی افواج میں شدید لڑائی ہورہی ہے۔ یوکرینی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران روسی فوج کے 170 سے زیادہ حملوں کو پسپا کر دیاہے ۔یوکرینی فوج روسی فوجیوں کو روکنے کے لیے نئی خندقیں کھود رہی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular