
نیویارک : اقوام متحدہ نے سوڈان میں خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی قلت سے متعلق خبردار کر دیا۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے توجہ دلائی کہ سوڈان میں خوراک، پانی، ادویات، ایندھن، بجلی اور رابطہ میں شدید قلت کا سامنا ہے۔
انسانی امداد کے سامان کے گوداموں کو لوٹا جا رہا ہے۔ حالیہ عسکری سرگرمیوں سے قبل انسانی ضروریات میں ریکارڈ اضافہ رپورٹ ہوا تھا، تقریباً 15.8 ملین افراد کو بنیادی اشیا درکار تھیں۔ یہ تعداد ملک کی ایک تہائی آبادی کے برابر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں شہری نقل مکانی کرکے پڑوسی ممالک چاڈ اور جنوبی سوڈان چلے گئے ہیں جن کی وجہ سے وہاں مختلف مسائل پیدا ہونے لگے ہیں، 20 ہزار سوڈانی چاڈ چلے گئے ہیں جبکہ جنوبی سوڈان سے تقریباً چار ہزار پناہ گزین اپنے وطن واپس ہوئے ہیں۔


































