Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے، فلسطین کی حمایت عالم اسلام کی ذمہ داری ہے، القدس کانفرنس

کراچی : تمام سیاسی، مذہبی، جماعتیں اپنے اختلافات ختم کر کے مسئلہ فلسطین کو سرکاری سطح پر منانے کے حق میں آواز بلند کریں۔ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے،پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو ان کا حق واپس دلوایا جا سکے۔ جمعہ کوغاصب صیہونی افواج کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیں۔ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت تمام عالم اسلام کی ذمہ داری ہے،اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک نے مظلوم فلسطینیوں کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین سے غداری ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی نے آزادی القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعۃ الوداع کو سرکاری سطح پر عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے اور پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کے لیے عالمی سطح پر مسلم ممالک کو ایک فورم پر جمع کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اس وقت انتہائی سنگین دور سے گزر رہا ہے، اس حوالے سے حکومتی سطح پر کمیٹی قائم کرنے کی ضرورت ہے جو مسئلہ فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرے کہ یوم القدس سرکاری طور پر منایا جائے۔ القدس کا مسئلہ کسی ایک مسلک کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ عالمِ اسلام کا مسئلہ ہے اور ہمیں ایک قدم بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ناجائز ریاست اسرائیل نے امت مسلمہ کے مقدس ترین مقام یعنی قبلہ اول پر ناجائز قبضہ کر کے وہاں پر موجود معصوم فلسطینی بھائی بہنوں کے ساتھ جو ظلم و ستم کی داستانیں رقم کی ہیں ان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔مسئلہ فلسطین کا واحد حل اسرائیل کی نابودی ہے اگر عالمِ اسلام اسرائیل کے خلاف متحد ہوجائے تو کچھ لمحوں میں اسرائیل کا وجود دنیا سے ختم ہو سکتا ہے، مگر افسوس کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں موجود اسلامی ممالک کو ان کی آوازیں سنائی نہیں دیتی، اسرائیل کے اس جرم میں انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی برابر کی شریک ہیں جو اس دہشتگردی کے خلاف آواز بلند نہیں کرتی۔کانفرنس کے آخر میں شرکاء نے قرار داد پیش کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے اور پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کے لیے عالمی سطح پر مسلم ممالک کو ایک فورم پر جمع کرنے کے لیے کوششوں کو تیز کرے۔ کانفرنس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی،رہنما پاک سر زمین پارٹی ارشد وہرہ، شیعہ علماہ کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ ڈاکٹر اظہر زیدی،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما قاضی نورانی، اے این پی کے رہنما یونس بونیری، ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر قمر عباس، صابر ابو مریم رہنما فلسطین فاؤنڈیشن،سندھ بار کونسل کے سابق صدر حیدر امام رضوی، اسد اللہ بھٹو رہنما جماعت اسلامی، پیر اظہر ہمدانی رہنما مسلم لیگ ن سندھ، اسرار عباسی رہنما پاکستان تحریک انصاف، شبر رضا رہنما جعفریہ الائنس، محفوظ یار خان رہنما ایم کیو ایم پاکستان،راؤ کامران رہنما پاکستان عوامی تحریک سمیت طلبہ تنظیموں کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular