Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، خاتون سمیت 7 افراد شہید، کئی زخمی

لکی مروت: لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکہ ہو گیا، دو ٹریفک اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا ہو سکتا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 7 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سرائے نورنگ بم دھماکے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے، ایل ایچ سی راحت اللہ اور عادل جان دونوں دھماکے میں جاں بحق ہوئے،ریسکیو 1122 نےجاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی ہیں جس سے شہدا کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔
ادھر بنوں کے علاقے فتح خیل میں ریڑہ پل کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔
آر پی او سجاد خان کے مطابق پل گرنے سے کوئی جنی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ پل مضافات کے علاقوں کو شہر سے ملاتا تھا، فتح خیل میں ریڑہ پل کا ملبہ ہٹانے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بے گناہ افراد کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سرائے نورنگ بازار پھاٹک میں دھماکے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ واقعہ میں 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں اور 5 شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
دوسری طرف سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular