
کوئٹہ: گلستان روڈ کے قریب موسیٰ چیک پوسٹ پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔ اور علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔کوئٹہ پولیس کی جانب سے دھماکے کےحوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


































