
راولپنڈی: قبائلی علاقے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے 3 اہلکار شہید جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقےمیں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کےلئے علاقے کا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرم کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کیا اورشہدا کےاہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کی۔


































