Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

یورپی یونین کا شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

برسلز: یورپی یونین نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے اور اقتصادی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یونین باضابطہ سیاسی رابطے بحال کرے گی اور اعلیٰ سطحی سیاسی مذاکرات کا آغاز گیارہ مئی سے کرے گی۔ منصوبے کے تحت انیس سو اٹھہتر کا تعاون معاہدہ مکمل طور پر بحال کیا جائے گا جبکہ پابندیوں کے نظام میں بھی نرمی لاتے ہوئے اسے نئے حالات کے مطابق ڈھالا جائے گا۔ یورپی یونین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے پر بھی کام کرے گی۔ اس کے علاوہ مہاجرین کی محفوظ اور باعزت واپسی، انسداد دہشتگردی، منشیات اسمگلنگ کے خاتمے اور پولیس کی تربیت جیسے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular