Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

یورپ روس میں تقسیم اور خانہ جنگی چاہتا ہے، روسی صدر

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاہے کہ بغاوت کرنے والوں نے ملک کو دھوکا دیا، بھائی کے ہاتھوں بھائی کا خون بہانے کی سازش وہی عمل تھا جو یوکرین میں روس کے دشمن اور ان کے مغربی سرپرست چاہتے تھے کہ بالآخر روس کو شکست ہو اور معاشرہ تقسیم ہوجائے اور خانہ جنگی ہوجائے۔ خانہ جنگی نہ کرنے پر نجی ملیشیا ویگنر گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویگنر گروپ کو اندھیرے میں رکھ کر اپنے ہی مسلح بھائیوں کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اس لیے انہوں نے شروع میں ہی براہ راست احکامات دیدیے تھے کہ خونریزی سے اجتناب برتا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویگنر گروپ میں شامل اہلکار وزارت دفاع یا کسی اور ادارے میں شامل ہوجائیں یا ملازمت چھوڑ دیں، جو بیلا روس جانا چاہتا ہے اسے ملک چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔ صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ ویگنر گروپ کے زیادہ تر کمانڈر اور فائٹرز روسی محب وطن ہیں، ویگنر گروپ نے میدان جنگ میں جرأت دکھائی اور ڈونباس کو آزاد کرایا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular