
فلورنس : یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہاہے کہ فریقین عالمی عدالت کے احکامات کے پابند ہیں۔ انہیں مکمل اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنا ہوگا۔ جوزپ بوریل نے فرانس کے شہر فلورنس میں ایک تقریب کے دوران اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بین الاقوامی اداروں کے لیے اپنی حمایت اور قانون کی حکمرانی، یا اسرائیل کے لیے اپنی حمایت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ دونوں چیزوں کی ہم آہنگی کافی مشکل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کیلئے قانون کی حکمرانی اور اسرائیل کی حمایت میں کسی ایک کو چننا مشکل انتخاب ہے۔


































