Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ترک صدر ملاقات کیلئے پہلے شام سے فوج نکالیں، بشار الاسد نے شرط رکھ دی

دمشق : شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اُردوان سے ملاقات کے لئے شرط رکھ دی۔ انہوں نے کہاکہ شام سے ترک فوجیوں کے انخلاء اور انقرہ کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت بند کرنے تک اردوان سے ملاقات ممکن نہیں۔ بشار السد نے کہا کہ اردوان کے ساتھ ملاقات اس مرحلے تک پہنچنے پر منحصر ہے کہ ترکیہ واضح انداز میں اور بغیر کسی ابہام کے شام کی سرزمین سے مکمل طور پر نکلنے، دہشت گردی کی حمایت ختم کرنے اور شام کے خلاف جنگ شروع ہونے سے پہلے کی صورت حال کو بحال کرنے کے لیے تیار ہو۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ واحد صورت حال ہے جب میرے اور اردوان کے درمیان ملاقات ممکن ہو گی۔ بصورت دیگر اس ملاقات کی کوئی اہمیت نہیں اور ہم کیوں ملیں اگر اس سے شام میں جنگ کے حتمی نتائج حاصل نہیں ہوتے؟ ایسی ملاقات کی اہمیت اگر شام کی جنگ کے بارے میں حتمی نتائج تک نہ پہنچے تو کس مقصد کے لیے ہے اور ہم ایسا کیوں کریں؟

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular