
کراچی : ملک میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں عید کی نمازکے اجتماعات ہوئے جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جب کہ اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے۔ نمازیوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی..لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے بچھڑنے والے اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے قبرستانوں کارخ کیا اور ان کی قبور پرفاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا مانگی جبکہ تفریحی مقامات پر بھی لوگوں کا رش رہا اور گھروں میں مزےمزے کے پکوانوں سے تواضع کی گئی.


































