
قاہرہ : مصری وزیر خارجہ بدر عبداللطی نے کہاہے کہ قاہرہ کا غزہ کی تعمیر نو کا وژن واضح ہے جس میں کسی فلسطین کا غزہ کو چھوڑنا شامل نہیں ہے۔ وزیر خارجہ بدر عبداللطی نے جبوتی کے ہم منصب محمود علی یوسف کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ غزہ کے حوالے سے مصری کوششیں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی مخصوص ضروریات کو اس کے تین مراحل میں نافذ کرنے کے حوالے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جلد بحالی کے منصوبوں کو آگے بڑھانے اور پناہ گاہ، خوراک اور طبی سہولیات تک مکمل رسائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ اس کا واحد حل بین الاقوامی فیصلوں کی بنیاد پر ایک ایسا سیاسی عمل شروع کرنا ہے جو ایک فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث بن جائے۔ یہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کا واحد راستہ ہے۔


































