Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کی بیدخلی کے بدلے تمام پیشکشیں ٹھکرادیں، مصر

قاہرہ : مصر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے بدلے بڑی مالی پیشکشیں کی گئی تھیں جنہیں ٹھکرادیا گیا۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ غزہ سے بیدخل فلسطینیوں کو بسانے کیلئے مصر کو تین بڑی مالی آفرز ملی تھیں ان میں ایک پیشکش مصر کے تمام قرضے معاف کرنے اور دیگر بھاری مالی مراعات پر مشتمل تھی۔ بدر عبدالعاطی کے مطابق قاہرہ نے ان تمام آفرز کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصر بین الاقوامی قانون اور اصولی مؤقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ مصری وزیر خارجہ نے زور دیا کہ مصر بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرتا ہے اور نام نہاد جنگل کے قانون کو قبول نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ پینتالیس برس سے زائد سفارتی تعلقات کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے کے مؤقف اور طاقت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular