Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

غزہ میں استحکام کی کوشش مسئلہ کی جڑ، اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہونا چاہیے، حماس

غزہ : حماس نے کہاہے کہ غزہ میں استحکام کی کوئی بھی حقیقی عالمی کوشش مسئلے کی اصل جڑ یعنی قبضے کے خاتمے، قابض اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کو روکنے اور فلسطینی عوام کو ان کے تمام تر حقوق کی مکمل فراہمی پر مبنی ہونی چاہیے۔ غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس پر ردعمل میں حماس نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ غزہ کی پٹی اور فلسطینی عوام کے مستقبل کے حوالے سے زیر بحث کوئی بھی سیاسی راستہ یا انتظامات صرف اس صورت میں قابل قبول ہو سکتے ہیں جب ان کا آغاز مکمل طور پر جارحیت کے خاتمے، محاصرے کے خاتمے اور ہمارے عوام کے جائز قومی حقوق، خاص طور پر آزادی اور حق خودارادیت کی ضمانت سے ہو۔
حماس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب قابض اسرائیل کے جرائم اور سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ یہ صورتحال عالمی برادری اور امن کونسل میں شریک فریقوں پر یہ ذمہ داری عائد کرتی ہے کہ وہ ایسے عملی اقدامات کریں جو قابض اسرائیل کو اپنی جارحیت بند کرنے، گزرگاہیں کھولنے، کسی بھی پابندی کے بغیر انسانی امداد داخل کرنے اور فوری طور پر تعمیر نو کا عمل شروع کرنے پر مجبور کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular