
تعلیم وہ عمل ہےجو صدیوں سے سینہ بہ سینہ پیار ومحبت کے ذریعے ایک نسل سے دوسری نسل کی طرف منتقل کی جاتی رہی ہے اور معاشرے کے افراد کو بامقصد اور کار آمد بنانے کے لیے تعلیم کا سہارا لیا جاتا رہا ہے۔
آج کل تعلیم کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مختلف ٹیکنیکس بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس طرح مزید آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں تاکہ بچے کچھ سیکھ کر اپنے لیے اور معاشرے کے لیے بھی مفید بن سکیں۔
بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی نظام میں تشدد کا عنصر غالب رہا ہے۔ اساتذہ تعلیم کے لیے بچوں پر تشدد کرتے ہیں۔ جس کی بنا پر بچے تعلیم اور تعلیمی عمل سے بد ظن ہو کر ۔۔۔۔


































