
بغداد : صوبہ نینوا کے شہر موصل میں بعشیقه میں ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر ڈرون حملہ کیا گیا ۔ فوجی اڈے زلیکان پر حملہ میں 6 ڈرون طیاروں نے حصہ لیا۔ ڈرون حملوں کے بعد فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے۔احرار سنجار نامی ایک مزاحمتی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ حملوں میں ترکی کے 2 فوجی اور اسی طرح ترکی کا ایک عسکری ٹھیکیدار ہلا ک ہوا ہے۔


































