Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر جے یو پی کے دوبارہ مرکزی صدر منتخب

لاہور: جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی مرکزی مجلس شوریٰ نے آئندہ 3 سال کیلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کر لیا ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق مرکزی انتخابات میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر کو مرکزی صدر، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اعوان کو مرکزی سینئر نائب صدر اور سید محمد صفدر شاہ گیلانی کو سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی السید عقیل انجم قادری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی ملک ذاکر حسین اعوان ایڈووکیٹ اور محمد ایوب خان ایڈووکیٹ کی نگرانی میں ملک بھر سے جے یو پی کی مرکزی شوریٰ کے 200 سے زائد ارکان نے شرکت کی۔ سید عقیل انجم قادری نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات سخت خراب ہیں، ملک اور قوم معاشی اور سیاسی مشکلات سے دوچار ہے، وطن عزیز تاریخ کی بدترین صورتحال سے نبرد آزما ہے، اس صورتحال میں مذہبی حلقوں کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، مذہبی حلقے ملک کو اخلاقی دیوالیہ پن سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جے یو پی کی ماضی کی طرح اب بھی خدمت کرتے رہیں گے اور مولانا نورانی کا وحدت کا پیغام نئی نسل تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular