
| اپنے شوہر كے علاوہ دوسرے مردوں سے سروكار نہ ركھيے
خاتون محترم ممكن ہے شادى سے پہلے آپ كى خواہش ہو كہ آپ كا شوہر دولت مند ہو۔ فلاں کام كرتا ہوں، انجينئر ہو يا ڈاكٹر ہو ، خوبصورت اور اسمارٹ ہو۔ شادى سے پہلے اس قسم كى خواہش اور تمنا كرنے ميں كوئي مضائقہ نہيں ليكن جبكہ آپ نے ايک مرد كو اپنا شري حیات منتخب كرليا اور شادى كے مقدس پيمان پر دستخط كركے آخر عمر تک ساتھ نبھانے كا عہد كرليا تو گزشتہ باتوں كو يكسر بھلا دينا چاہئے۔
ان آرزوؤں اور تمناؤں كو جو پورى نہ ہو سكيں اب دل ميں خيال تک نہ لايئے اور اپنے شوہر كے علاوہ ہر مرد كى طرف سے مكمل طور پر آنكھيں بند كر ليجئے۔ اپنے دل كو اضطراب و پريشانى سے نجات دلايئے اپنے شوہر كے علاوہ ہر غير مرد كے خيال كو دل سے نكال ديجئے۔
خواہر عزيز اگر آپ كے شوہر كو احساس ہو جائے كہ دوسرے مرد آپ كى نظر ميں ہيں تو وہ بد گمان ہوجائے گا تو اس كى محبت ميں كمى آجائے گى۔ اس بات كا خيال ركھیں كہ دوسرے مردوں كى تعريف نہ كيجئے۔ اس حوالے سے ہنسى مذاق نہ كيجئے مرد اس قدر حسّاس ہوتا ہے كہ وہ اس بات كو بردشت نہيں كرسكتا كہ اس كى بيوى غير مرد كى تصوير تک سے اپنى دلچسپى كا اظہار كرے۔


































