Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

مزاحمت کو غیر مسلح کرنا اسے ختم کرنے کا بہانہ ہے، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی امریکی اور اسرائیلی کوششیں لبنانی قوم کے خاتمے کی تمہید ہیں۔ بیروت میں امام مہدیؑ کی ولادت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے واشنگٹن اور تل ابیب کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل لبنانی حکومت پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے۔ اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور مالی امداد کو اسی شرط سے جوڑا جا رہا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے خبردار کیا کہ لبنانی عوام کو ایک واضح انتخاب کا سامنا ہے، یا تو قابضین کا مقابلہ کریں یا پھر ہتھیار ڈال کر خودمختاری اور زمین سے دستبردار ہو جائیں۔ انہوں نےکہا کہ طاقت کو غیر مؤثر بنانے کا بہانہ دراصل مزاحمت کو ختم کرنے اور قوم کو مٹانے کی تیاری ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے زور دیا کہ دشمن کے سامنے حتی المقدور ناں کہنا ہوگا، ہتھیار ڈالنے سے انکار کرنا ہوگا اور مزاحمت جاری رکھنی ہوگی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular