
بچے کو بار بار ڈانٹ کر یا اونچی آواز میں چیخ کر کام کروانے کے کچھ نقصانات ہیں.
جن کو بالکل بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
1)۔ بچہ وقتی طور پر آپ کی بات سن لیتا ہے مگر بد دلی سے/ یا آپ کا بتایا گیا کام کر لیتا ہے، لیکن سچی نیت اور پوری لگن سے نہیں کرتا۔ اس طرح کیا گیا وہ کام معیاری نہیں ہوتا۔
2)۔ آپ کو اوائیڈ avoid کرنا شروع کر دیتا ہے، اور باتیں چھپانا یا جھوٹ بولنا شروع کر دیتا ہے۔
3)۔ آپ کے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کر دیتا ہے۔
4)۔بچہ آپ کے اس رویے کو نارمل سمجھنا شروع کر دیتا ہے اور پھر اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ یہی رویہ جاری رکھتا ہے۔
👈ہم والدین کو اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے یہی رویے بچوں میں منتقل نہ ہوں۔
👈اپنے بچوں کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے کی ضرورت ہےجو اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم چہرے پر مسکراہٹ لیے، توجہ کے ساتھ بچوں کی باتوں کو سنیں گے اور اس سننے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ یاد رکھیں کسی بھی انسان کو توجہ کے ساتھ سننا اس کے ساتھ تعلقات مضبوط بنا دیتا ہے۔
جب کبھی بھی آپ کا بچہ آپ کی بات نہ سن رہا ہو تو آواز اونچی اور لہجہ سخت کرنے کی بجائے آواز دھیمی، لہجہ نرم اور چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ بات کیجیے، اور پھر اس کے رزلٹ دیکھئے۔ یقین مانیے آپ کو مثبت نتائج ملیں گے۔اور اگر یہی فارمولا آپ ہمیشہ استعمال کرنے کی عادت بنا لیں تو آپ کو کبھی بھی کام لینے کے لیے اپنی آواز اونچی کرنےکی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔
انتخاب: عابد چوہدری


































