Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

غزہ میں ڈیجیٹل والیٹ کا منصوبہ امداد کو ہتھیار بنانا ہے، یورو میڈ مانیٹر

برسلز: انسانی حقوق کی تنظیم یورو-میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے غزہ میں ڈیجیٹل والیٹ متعارف کرانے کے منصوبے مالی وسائل اور امداد کو ہتھیار بنا سکتے ہیں۔ جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ غزہ میں مالی اور انسانی امداد تک رسائی کو دباؤ کے آلے میں تبدیل کر سکتا ہے۔ جس سے تل ابیب کے حکمران اور ان کے اتحادی روزمرہ زندگی اور بنیادی خدمات پر بے مثال کنٹرول حاصل کر لیں گے۔ اسرائیلی بزنس مین اور سابق انٹیلی جنس اہلکار لیران ٹانک مین کے مطابق یہ منصوبہ ایک محفوظ ڈیجیٹل ڈھانچہ قائم کرے گا جو ادائیگی، تعلیم اور مالی خدمات کے لیے معاون ہوگا، اور ایمازون جیسے لاجسٹکس نظام کی سہولت فراہم کرے گا۔ یورو-میڈ مانیٹر نے انتباہ کیا کہ یہ نظام مالی ٹیکنالوجی کو دباؤ کا آلہ بنا سکتا ہے، جس سے فنڈز کی نگرانی، اختیاری پابندیاں اور منتخب افراد کے لیے رقوم منجمد کرنا ممکن ہوگا تاکہ صحافیوں، سرگرم کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں پر اثر انداز ہوا جاسکے۔ تنظیم نے کہا کہ مالی وسائل تک رسائی کو سیکیورٹی اتھارٹی کے تابع کرنا اقتصادی و سماجی حقوق، خوراک کے حق اور انسانی وقار کو نقصان پہنچاتا ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular