Sun Oct 18, 2026

یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

روزانہ کی خبریں

پتا چلے کہ لاپتا افراد زندہ ہیں، مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم آئی کے پاس نہیں جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ برہم ہوگئے اور ریمارکس دیے کہ یہ تو پتا چلے کہ لاپتا افراد زندہ ہیں، مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری مدثر نارو سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ نے 30 مئی 2022ء کو عدالتی حکم پر لاپتا افراد سے متعلق کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی کے اب تک آٹھ اجلاس ہوچکے ہیں اور 60 فیصد کام ہوچکا ہے، کمیٹی نے لاپتا افراد کے اہل خانہ سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ ابھی تک ہوا کیا ہے؟ آپ کو پتا ہے جو کام نہ کرنا ہو اس پر کمیٹی بنا دی جاتی ہے، آپ نے اپیل کیوں کی؟ لاپتا افراد کدھر ہیں وہ بتائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سات ماہ پہلے کی سماعت پر بھی اٹارنی جنرل آفس سے کوئی نہیں آیا تھا، دوگل صاحب آپ کو کہہ رہے ہیں کمیٹی کمیٹی نہ کھیلیں۔ لاپتا افراد کے کیسز سے متعلق ریاست مشنری ناکام رہی ہے، ہمیں یہ بتائیں لاپتا افراد مار دئیے ہیں یا ان لوگوں کو کس حال میں رکھا ہوا ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ تین سال ہوچکے کوئی تھوڑی سی پراگریس بتادیں کچھ بھی نہیں ہوا، ہم یہ نہیں کہیں گے ایف آئی آر کاٹیں، ہمیں کمیٹیوں کا نہ بتائیں ہمیں یہ بتائیں لاپتا افراد کدھر ہیں؟ کم از کم ہمیں یہ تو بتائیں یہ لوگ ہیں کہاں پر؟ فائل دیکھ کر بتائیں کوئی تھوڑی سی پراگریس ہے؟ وزارت دفاع کا نمائندہ عدالت کے سامنے پیش ہوا اور کہا کہ ہم نے دو تین دفعہ کوشش کرکے رپورٹس جمع کرائی ہیں، آئی ایس آئی، ایم آئی ہماری ایجنسی ہے انہیں لاپتا فرد ساجد کا نہیں پتا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ معاملہ صرف ایک کا نہیں ہے بلکہ اور بھی لاپتا افراد ہیں۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیان حلفی دے دیں فلاں تاریخ کو بندے بازیاب ہوجائیں گے، کمیٹی کمیٹی کیا کرتے ہیں کمیٹی کیا کرلے گی؟ کمیٹی پارلیمنٹ کے کمرے میں بیٹھ کر چائے پی کر کہہ دے گی بہت برا ہوا۔ لاپتا فرد مدثر نارو کی وکیل ایمان مزاری نے سابق چیف جسٹس کا آخری آرڈر پڑھا اور کہا کہ آرمی ملازم کے دو بیٹے لاپتا ہیں ان کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری ہوئے لیکن ابھی تک بازیاب نہیں ہوئے، ان کے والد آرمی میں تھے یہ کوئی دہشت گرد نہیں، اگر ان کے بیٹوں نے کچھ کیا ہے تو قانون کے مطابق اسے دیکھیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 8 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔ عدالت نے چار ہفتوں میں تمام فریقین کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیے

Most Popular