
ڈھاکا : بنگلہ دیش کے ساحلی شہر چٹاگانگ میں ایک کنٹینر ڈپو میں شدید آگ لگنے کی وجہ سے 34 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ بی ایم اِن لینڈ کنٹینر ڈپو میں آگ نصف شب اس وقت بھڑک اٹھی جب کیمیکل سے بھرے کنٹینر میں دھماکے ہوئے۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں سے کم از کم پانچ فائر فائٹر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جھلس جانے والے دیگر 15 فائر فائٹرز کا علاج ہو رہا ہے۔ ڈپو میں پہلے دھماکے کے بعد کئی دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے آگ پھیلی۔آگ بجھانے والا عملہ اتوار کو بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مقامی ہسپتال کے مطابق ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔


































