
اپنے بچے کو "نہ” کہنا سکھائیں۔ یہ فکر بچے میں منتقل نہیں ہونی چاہیے کہ "نہ کہنا” ایک برا کام ہے بلکہ اس کے برعکس نامطلوب، غیر اخلاقی اور فضول درخواستوں کو رد کرنا ضروری ہے اور ایسے موقعوں پر بچہ مندرجہ ذیل روشوں سے اپنے انکار کا اظہار کر سکتا ہے:
نہیں شکریہ، مجھے یہ پسند نہیں ہے۔
معذرت مجھے ذرا جلدی جانا ہے۔
ابھی نہیں، بعد میں دیکھوں گا۔
چھوڑو یار، کسی اور موضوع پر بات کرتے ہیں۔
انکار کر کے اس محفل کو ترک کر دینا۔
نہیں، آپ کا بہت بہت شکریہ اور مجھے بالکل اس میں دلچسپی نہیں ہے۔


































