
صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھانا
ہم جانتے ہیں کہ انسانی افعال کو ذہن کنٹرول کرتا ہے۔ ہمیں بچے کی ذہنی پرورش کے ذریعے اس کی مختلف امور میں صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو پروان چڑھانا چاہیے تاکہ وہ بڑا ہو کر ایک معتدل انسان بنے اور اگر ہم انسانی دماغ کو صحیح حکم دینے کا عمل سکھا دیں تو ایسا انسان شائستہ انسان کہلائے گا جو ہر موقع پر درست فیصلہ کرے گا۔


































