Fri Oct 16, 2026

امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر

روزانہ کی خبریں

ایرانی صدر کی المناک موت کے باوجود دوطرفہ تعلقات کا فروغ جاری رہے گا، سعودی ولی عہد

تہران : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کی تعزیت پیش کی اور باہمی روابط نیز علاقائی مسائل پر گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ حادثہ ہمارے لئے بہت دردناک تھا۔ جناب رئیسی اور اسی طرح ایران کے وزیر خارجہ کا بچھڑ جانا، جو ہمارے وزیر خارجہ کے بہت گہرے دوست تھے، ہمارے لئے المناک ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد نے کہا کہ ان دونوں عزیزوں نے جس راستے کا احیاء کا اور باہمی روابط میں فروغ کا جو آغاز کیا ، سعودی عرب اس کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔ محمد بن سلمان نے علاقے اور عالم اسلام کے لئے ایران اور سعودی عرب کے روابط میں فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ علاقے اور اسلامی دنیا میں تہران اور ریاض کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور ان کے باہمی روابط کا فروغ علاقے کے لئے درخشاں مستقبل رقم کرے گا۔ انھوں نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ محمد مخبر نے دوست اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ روابط میں توسیع کو شہید آیت اللہ رئیسی کی اسٹریٹجک کامیابیوں میں شمار کیا اور کہا کہ انتھک محنت کرنے والے ایسے صدر مملکت کا فقدان ہمارے لئے بہت سخت ہے لیکن ہماری پالیسی اور اسٹریٹجی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور شہید صدر کے دور میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان شروع ہونے والا باہمی اعتماد اور محبت کا جذبہ اسی طرح جاری رہے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular