Sun Oct 18, 2026

یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

روزانہ کی خبریں

پابندیوں کے باوجود ایران کی ترقی حیرت انگیز ہے. صدر ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد : صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ ایران نے پابندیوں کے باوجود حیرت انگیز ترقی کی ہے جوکہ خوشی کا باعث ہے پاکستان کے دارالحکومت اسلام میں ایران کے نئے سفیر کی جانب سے صدر عارف علوی کو سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ایرانی سفیر امیری مقدم نے پاکستانی صدر کو صدر رئیسی کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور اور کہا کہ ہمسایہ اور مسلمان ممالک مخصوصاً پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا قیام ایران کی خارجہ پالیسی میں ترجیحی بنیادوں پر شامل ہے۔ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی مارکیٹ کے افتتاح اور دوسرے تجارتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔امیر مقدم نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے قرآن مجید کی توہین کے واقعے کے خلاف موقف خوش آئند ہے۔ فلسطین میں انسانیت سوز جرائم میں ملوث صیہونی حکومت کی جانب سے پاکستان میں انسانی حقوق کی باتیں کرنا مضحکہ خیز ہے۔صدر عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران ملک کر قرآن مجید کی بے حرمتی اور اس جیسے واقعات کے خلاف موثر انداز میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کو خطے اور عالم اسلام کے مفید قرار دیا اور ایران سے پاکستان گیس کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل تک ہہنچانے کے مواقع موجود ہیں۔صدر پاکستان نے نئے ایرانی سفیر کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے مزید کام کریں گے.

مزید پڑھیے

Most Popular