
غزہ : عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں حملے تیز کردئے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیہ اور مشرقی رفح میں شدید بمباری کی ہے۔ مسلسل بمباری سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق چند گھنٹوں کی بمباری سے چونسٹھ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کو زمینی پیش قدمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حماس کے چھاپہ ماروں نے جبالیہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تباہ کی گئی عمارتوں کو ہی اپنی گزرگاہوں میں تبدیل کرلیا ہے جس سے وہ اسرائیلی فوجیوں کی نظروں میں آئے بغیر کارروائیاں کررہے ہیں۔
ادھر رفح میں اسرائیلی جارحیت کے باعث دس لاکھ کے قریب فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں ۔ بچوں اور خواتین میں پانی کی کمی کے باعث بیماری پھیل رہی ہیں اور بھوک و بیماری سے غزہ میں لاکھوں اموات کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔


































