
لندن : یوم نکبہ پر امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت پوری دنیا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مختلف ملکوں میں عوام نے سڑکوں پر آکر فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور شہید فلسطینی نامہ نگار کے قتل کی مذت کی۔ ہزاروں مظاہرین نے نیویارک، بوسٹن، واشنگٹن، مونٹریال اور ڈیئربورن، مشی گن سمیت کئی امریکی شہروں میں ریلیاں نکالیں، فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ لندن میں منعقدہ ریلی میں سماج کے مختلف طبقے کے لوگ شریک ہوئے۔ برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کی طرف مارچ کرنے سے پہلے لوگ، مرکزی لندن میں بی بی سی کے ہیڈکوارٹر کے باہر اکٹھا ہوئے۔ ایسا ہی مظاہرہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ہوا جس میں عوام نے فلسطینیوں کے خلاف دہائیوں سے جاری صیہونی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ایک بڑے مظاہرے کے دوران فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کیے گئے جنگی جرائم کی بھی مذمت کی، اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر تل ابیب حکومت کی مذمت کرنے والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے یوم النکبہ کی 74ویں برسی پر منعقدہ ریلی میں شرکت کی۔ انہوں نے صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی مذمت کی۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپنہیگن میں بھی منعقد ہوا جس میں عوام نے یوم النکبہ کی یاد منانے کے ساتھ ہی فلسطینی خاتون نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کی غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں قتل کی پر زور مذمت کی۔ 14 مئی 1948 کو 7 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو انکے وطن سے زبردستی نکالا گیا اور وہاں اسرائیل کو غاصبانہ وجود دیا گیا۔ اس غم انگیز واقعے کی یاد یوم النکبہ کے نام سے منائي جاتی ہے۔


































