Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

انروا کے دفتر کی مسماری اقوام متحدہ کے نظام پر کھلا حملہ قرار

جنیوا : اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے انروا کے ہیڈکوارٹر کی مسماری کو اقوام متحدہ کے نظام پر کھلا حملہ قرار دے دیا۔ فرانسسکا البانیز کا کہنا ہے کہ انروا کے دفتر کی مسماری اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کا ثبوت ہے۔ اسرائیلی حکومت کا مسلسل تباہی پھیلانا انتہائی ہولناک ہے اور دنیا کی آنکھوں کے سامنے اقوام متحدہ کو اینٹ بہ اینٹ ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی حکام کی جانب سے نسل کشی پر مبنی بیانات اور اشتعال انگیزی کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔ فرانسسکا البانیز نے خبردار کیا کہ یہ رویہ نسل کشی پر اکسانے کی ایک اور مثال ہے جو اسرائیل میں معمول بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا کہ جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے اور اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے ساتھ ساتھ پابندیوں اور اسلحہ پابندیوں پر غور کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular