Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

قومی اسمبلی میں جنت البقیع کے مزارات کی تعمیر نو کا مطالبہ

اسلام آباد : تحریک انصاف کی منحرف رکن نزہت پٹھان نے قومی اسمبلی میں جنت البقیع میں بی بی فاطمہ (س) ، آئمہ, امہات المومنین اور حضرت حمزہ کے مقدس مزارات کی مسماری کامعاملہ اٹھادیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے ان کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حالیہ دنوں پاکستانی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ روضہ رسولؐ پر پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتی ہوں۔ یہ شوال کا مہینہ ہے اور 1925 میں 8 شوال کو ایک گروہ نے جنت البقیع میں خاتون جنت ،دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور ان کے فرزندان امام حسن مجتبیٰؑ ، امام زین العابدینؑ، امام محمد باقرؑ اور امام جعفرصادقؑ کے مقدس مزارات کو بلڈوزر چلا کر مسمار کیا تھا۔ یہ اقدام کلمہ گو مسلمانوں اور آل محمد ؑ سے محبت کرنے والوں کے لئے انتہائی تکلیف دے اقدام تھا، آج بھی رسول اکرم ؐ کے روضے کے سامنے موجود ان کی صاحبزادی کی قبر اجڑی ہوئی اور مسمار حالت میں موجود ہے جہاں زیارت کرنے اور فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں اور سپاہی کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پاکستانی حکومت کے سعودی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، میں پاکستانی کلمہ گو مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئےوزیر اعظم پاکستان شہباز شریف صاحب سے گذارش کرتی ہوں کہ وہ سعودی حکومت تک ہمارے جذبات پہنچائیں اور اہل بیت رسولؐ کے مزارات مقدسہ کی تعمیر کا مطالبہ کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular