
تہران : ایران کے وزیر پٹرولیم جواد اوجی نے کہا ہے کہ آئل ٹینکروں کو ضبط کرنے کی امریکی کوششوں کے باوجود ایران تیل کی فروخت اور برآمدات بڑھانے اور اسکی قیمت وصول کرنے میں کامیاب رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل کو برآمد کرنے اور فروخت کو بڑھانے کے لئے سبھی ممکنہ راستے اپنائے۔ انہوں نے ان دعووں کو مسترد کر دیا کہ بائیڈن حکومت نے ایران پر عائد پابندیوں میں ڈھیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے نہ صرف یہ کہ پابندی میں ڈھیل نہیں دی بلکہ ایرانی جہازوں کا پیچھا اور انہیں ضبط کرنے کی کوشش کر کے اس عمل کو اور سخت سے سخت بنا دیا تاکہ ایران اپنا تیل برآمد نہ کر سکے۔ تاہم ہم تیل کو ایسی جگہوں پر لے گئے جس کے بارے میں امریکہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔


































