Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

این جی اوز کی رجسٹریشن کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب میں این جی اوز کی رجسٹریشن کا طریقہ تبدیل کر کے مینوئل رجسٹریشن کی بجائے آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے چیرٹی رجسٹریشن پورٹل تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں منی لانڈرنگ کی شکایات کے خاتمے اور ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جا رہا ہے، اس مقصد کیلئے پہلے مرحلے میں ہزاروں کی تعداد میں غیر فعال این جی اوز کو ڈی رجسٹرڈ کر دیا گیا اور تمام این جی اوز کا آڈٹ کروایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اب دوسرے مرحلے میں پنجاب میں این جی اوز کی رجسٹریشن کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این جی اوز رجسٹریشن کیلئے پورٹل پر آن لائن اپلائی کریں گی، متعلقہ محکمے پورٹل کے ذریعے این جی اوز کی معلومات حاصل کر سکیں گے، تمام متعلقہ محکموں سے کلئیرنس کے بعد رجسٹریشن کی جائے گی جبکہ اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز کو پورٹل کی ٹریننگ دی جائے گی متعلقہ ادارے این جی اوز کے کاموں کی مانیٹرنگ کر سکیں گے، پورٹل کے ذریعے فوری طور پر این جی اوز کو ٹریس کیا جا سکے گا۔ پنجاب حکومت جلد ہی باقاعدہ طور پر پورٹل کا افتتاح کرے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular