Sat Oct 10, 2026

ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل

روزانہ کی خبریں

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے تحت اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس بیاد شہید رہبر سید علی خامنہ ای کا انعقاد

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں رہبرِ شہید کی عظیم دینی، علمی، فکری اور انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور خصوصی خطاب کرتے ہوئے رہبرِ شہید کی دینی، علمی، فکری اور انقلابی جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ، دینی و سماجی شخصیات، مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان، مدارسِ دینیہ کے اساتذہ، و طلاب شریک تھے۔
اپنے خطاب میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ رہبرِ شہید نے امتِ مسلمہ کے اتحاد، اسلامی بیداری، دینی تعلیمات کے فروغ اور مظلوم اقوام کی حمایت کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کیے رکھی، ان کی علمی بصیرت، فکری رہنمائی اور انقلابی کردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عظیم رہنما کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے افکار امتِ مسلمہ کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔
تعزیتی ریفرنس میں سربراہ امام خمینی ٹرسٹ حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ افتخار حسین، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد شفا نجفی، سربراہ جماعت اہلِ حرم مفتی گلزار نعیمی، مروجِ فکرِ حسینی حضرت مولانا سید طیب رضا ترمذی، حجۃ الاسلام و المسلمین فدا حسین مظہری، حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ساجد سبحانی اور ڈاکٹر عون علی غیوری، فرزند شیخ محسن علی نجفی شیخ اسحق نجفی شریک تھے۔ مقررین نے رہبرِ شہید کی دینی، علمی، فکری اور انقلابی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں امتِ مسلمہ کا عظیم سرمایہ قرار دیا اور ان کے افکار کو عصرِ حاضر میں امت کے لیے رہنمائی کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ رہبرِ شہید کی تعلیمات اتحادِ امت، ظلم و استبداد کے خلاف مزاحمت، اسلامی اقدار کے فروغ اور انسانی وقار کے تحفظ کا مؤثر پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو رہبرِ شہید کی فکر، کردار اور سیرت سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں دینی شعور، اخوت اور وحدت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular