
جنیوا : عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کمال عدوان اسپتال کے حالات کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس جہنم کو بند ہونا چاہئے۔ ٹیڈروس اذانوم نے بتایا کہ بم حملوں اور خوفناک دھماکوں کے درمیان ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور اس کے شراکت داروں کی ایک ٹیم دو دن پہلے کمال عدوان اسپتال پہنچی۔ جہاں کے حالات انتہائی خوفناک پائے گئے۔ ٹیڈروس نے کہاکہ حالیہ حملوں نے آکسیجن کی فراہمی، جنریٹرز، اور مریضوں کے کمروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو مزید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طبی مراکز کے تحفظ اور اس جہنم کو روکنے کے لئے جنگ بندی کی ایک بار پھر درخواست کرتے ہیں.


































