Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

چینی صدر امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ نے تاریخی ریڈ کارپٹ استقبال کیا، توپوں کی سلامی

واشنگٹن: چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول نے چینی صدر اور اہلیہ کا استقبال کیا۔ چینی صدر شی جن پنگ کے تین روزہ دورے کے آغاز پر جوائنٹ بیس اینڈریوز میں 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، توپوں کی سلامی دی گئی اور امریکی فضائیہ کے دو B-1 بمبار طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کا ایئرپورٹ کے رن وے پر ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا، دونوں رہنماؤں اور ان کی اہلیا نے مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔
شی جن پنگ کے استقبال کے لئے امریکی اور چینی پرچموں کے ساتھ تین رسمی دستے تعینات کئے گئے تھے جبکہ امریکی فضائیہ کے بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے، امریکی فوج کی تمام سروسز کے پلاٹونز بھی استقبالیہ تقریب کا حصہ تھے۔
استقبالیہ تقریب کے آغاز سے قبل وائٹ ہاؤس اور امریکی فوج نے پروگرام کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں تاہم بعد میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق تقریب میں ریڈ کارپٹ، توپوں کی سلامی، دونوں ممالک کے پرچم، قومی ترانے اور فوجی دستوں کی پریڈ شامل تھی۔
ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان اس تین روزہ دورے کے دوران ٹیرف، مصنوعی ذہانت، ایران جنگ اور تائیوان سمیت اہم عالمی و دوطرفہ معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔ امریکا اور چین کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والا تجارتی معاہدہ بھی نومبر میں ختم ہونے والا ہے جس کے باعث تجارتی معاملات بھی ملاقاتوں میں اہم موضوع رہیں گے۔
استقبالیہ کے بعد ٹرمپ نے شی جن پنگ کو ان کی گاڑی تک پہنچایا جہاں دونوں رہنماؤں نے مختصر گفتگو کی، بعد ازاں شی جن پنگ واشنگٹن ڈی سی کے لئے روانہ ہوگئے جبکہ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ بھی وائٹ ہاؤس واپسی کے لئے روانہ ہوئے۔
دورے کے دوران خوشگوار ملاقاتوں، بند کمرے میں مذاکرات اور سرکاری عشائیے سمیت دیگر اہم تقریبات بھی متوقع ہیں تاہم وائٹ ہاؤس اور امریکی فوج نے دورے کے تمام پروگراموں کی حتمی ترتیب کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular