Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

چین کی روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی کوشش

بیجنگ: چین نے روس اور یوکرین کےدرمیان معاہدےکی کوشش بھی شروع کردی۔ چینی صدر آئندہ ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے۔ چینی صدر ژی جن پنگ روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر 20 سے 22 مارچ تک ماسکو میں ہوں گے۔ جہاں وہ روسی صدر سے بات چیت کریں گے۔ دونوں صدور جامع شراکت داری اور تزویراتی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بیجنگ کی وزارت خارجہ نے دورے کی تصدیق کی اور کہا کہ چین یوکرین کی جنگ کے بارے میں معروضی اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھے گا اور امن کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرے گا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس کے اتحادی بیجنگ نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے تجاویز پیش کی ہیں جس کا مغرب نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے۔چین کی امن تجاویز میں امن مذاکرات اور قومی خودمختاری کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔ لیکن 12 نکاتی دستاویز میں خاص طور پر یہ نہیں کہا گیا کہ روس کو یوکرین سے اپنی فوجیں واپس بلانی چاہئیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular