
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین بحران کے تمام فریقوں سے رابطے جاری رکھے گا۔ چینی وزیرخارجہ نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جنگ بندی کی کوششوں کیلئے تمام فریقوں سے رابطے رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ایک طرف کھڑے ہو کر نہ آگ کو دیکھےگا اور نہ ہی اس میں تیل ڈالے گا۔


































