
کبھی بھی بچوں کی آپس میں لڑائی ختم کرانے کے لیے دوسرے بچے کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔
"تم بڑے ہو، بچے سے کیا مقابلہ کررہے ہو”
"تم چھوٹے ہو تمہیں شرم آنی چاہیے، بس کرو۔”
"وہ بچہ ہے، نہیں سمجھتا تم تو بڑے ہوگئے ہو۔”
ان کو جج نہیں کریں۔جہاں تک ہو سکے ان کی لڑائی میں مداخلت نہیں کریں لیکن انہیں مسئلہ حل کرنا سکھائیں۔
جب آپ کے پاس اپنی مشکل لے کر آئیں تو ہر ایک سے باری باری مسئلہ پوچھیں اور دونوں سے اس کا راہ حل پوچھیں اور جس بات پر دونوں متفق ہوں، وہ کروائیں۔


































