
فیصل آباد : پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف فیصل آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی قیادت کو نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل آباد کے تھانے مدینہ ٹاؤن میں درج ایف آئی آر میں توہین مذہب سمیت چار دفعات لگائی گئی ہیں۔ شہر کے تھانہ ریل بازار کے علاوہ جھنگ، بورے والا سمیت مختلف شہروں میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں منصوبہ بندی سے مدینہ بھیجا گیا۔ ثبوت ہوئے تو عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔


































