
آٹوا : کینیڈا میں اسکول اور گھر کے اندر فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے۔ حملہ آور ایک خاتون تھی جس کی لاش ایک گھر سے ملی۔ قتل عام کا یہ افسوسناک واقعہ صوبہ برٹش کولمبیا کے ٹمبلر رج سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔ فائرنگ سے چھ افراد اسکول کے اندر نشانہ بنے۔ جبکہ ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ دو مزید لاشیں رہائش گاہ سے ملیں۔ واقعے میں ستائیس افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں ایئر ایمبولینس سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس ہولناک سانحے میں برٹش کولمبیا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ واقعے کے ردِعمل میں انہوں نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کا اپنا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا۔


































