Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

قرآن مجید کے مطابق زندگی گزارنے سے ہر سانس عبادت بن جائے گی، مولانا تطہیر زیدی

لاہور : مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے لئے نظام زندگی تشکیل دیتا ہے اور قرآن کو کتاب ہدایت بنا کر بھیجا ہے تو ہم اپنی مرضی کیوں کرتے ہیں؟ اگر ہم قرآن مجید کے مطابق زندگی گزاریں گے تو ہماری ہر سانس عبادت بن جائے گی ۔ عفو سے مراد یہ ہے کہ ضروریات زندگی ،آسائشات زندگی اور سہولیات زندگی کے علاوہ جو بچ جاتا ہے وہ زکوٰة اور خمس کی صورت میں ادا کردیں ۔اگر زکوٰة اور خمس کے بعد بھی بچ جائے تو امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اپنے دن کا آغاز صدقہ و خیرات سے کرو ۔ اگر تمہارے پاس کم بھی ہو تو صدقہ دینے سے شرماﺅ نہیں ۔اگر تم صدقہ سے ابتداءکرو گے تو ہم تمہیں نقصان پہنچانے ہی نہیں دیں گے ۔اگر ایک روپیہ بھی صدقہ ہو تو وہ صدقہ ستر بلاﺅں کو بھی دور کر دیتا ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن مجید نے ہمیں دنیا و آخرت دونوں کی تعلیم دی ہے کہ دنیا بھی مانگو تو اچھی مانگو اور آخرت بھی مانگو تو اچھی مانگو ۔

مزید پڑھیے

Most Popular